بریکنگ نیوز: علامہ خادم حسین رضوی کی آخری آرام گاہ کی ویڈیو سامنے آگئی

بریکنگ نیوز: علامہ خادم حسین رضوی کی آخری آرام گاہ کی ویڈیو سامنے آگئی
لاہور(ویب ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی لاہور میں تدفین کردی گئی۔علامہ خادم حسین رضوی کی آخر آرام گاہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی تفصیل کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی جمعہ کی رات انتقال کر گئے تھے جن کا نماز جنازہ

ہفتہ کو گریٹر اقبال پارک میں ادا کیا گیا۔ مرحوم کے جسد خاکی کو صبح ان کی رہائشگاہ ملتان روڈ سے مینار پاکستان لے جایا گیا اس موقع پر ہزاروں عقیدت مند میت کے ساتھ تھے جبکہ نماز جنازہ کے بعد میت کو واپس ملتان روڈ لیا گیا جہاں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں ان کو سپرد خاک کیا گیا اس موقع پر دور اسلام کا ورد جاری رہا جبکہ ہر انکھ اشکبار تھی۔سربراہ تحریک لبیک کے صاحبزاد ے سعد رضوی نے والد کی نماز جنازہ پڑھائی۔بعد ازاں علامہ خادم حسین رضو ی کا جسد خاکی سکیم موڑ کے قریب مدرسہ ابوذر غفاری میں پہنچادیا گیا۔تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو مدرسہ ابوذرغفاری کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔واضح رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کی اسلام آباد سے واپسی پر طبعیت خراب ہوئی، انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی اور انہیں بخار بھی تھا۔ خادم حسین رضوی کو طبیعت ناساز ہونے پر شیخ زید ہسپتال لے جایا گیالیکن وہ راستے میں دم توڑ گئے۔ ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے خادم حسین رضوی کی موت کی تصدیق کی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


asp shell
bahelievler escort antalya escort ili escort esenyurt escort beylikdz escort avclar escort