کوروناوائرس کا پھیلاو :اجلاس میں کیا بڑے فیصلے کر لیے گئے؟عمران خان نے اعلان کر دیا

کوروناوائرس کا پھیلاو :اجلاس میں کیا بڑے فیصلے کر لیے گئے؟عمران خان نے اعلان کر دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے پہلے مرحلے میں قابل تقلید حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے وبا پر قابو پایا تھا۔ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت کورونا کی مجموعی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس سے

خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میں وفاقی وزرا خسروبختیار، اسدعمر،شفقت محمود، حماداظہر، شبلی فراز اوراعجازشاہ نے شرکت کی۔ہم نیوز کے مطابق جائزہ اجلاس میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی شریک ہوئے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کو این سی اوسی کی طرف سے کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور اسپتالوں کی استعداد کار سمیت مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے میں بھی سنجیدگی، توازن اوراحتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے۔ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور عام لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.