بریکنگ نیوز: سکولوں کے بعد سرکاری اور نجی اداروں کو بھی بڑا ریلیف دے دیا گیا

بریکنگ نیوز: سکولوں کے بعد سرکاری اور نجی اداروں کو بھی بڑا ریلیف دے دیا گیا
لاہور(ویب ڈیسک) سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظرتمام سرکاری اور نجی دفاتر میں فوری طور پر عملہ 50 فیصد تک محدود کرنے کے احکامات جاری کردیے۔اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن

میں کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ31 جنوری تک عملہ گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو ممکنہ حد تک کنٹرول کرنے کے لیے دفاتر میں محض 50 فیصد عملے کو ہی بلایا جائے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ دفاتر میں آنے والا 50فیصد عملہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے زور دیا کہ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آسکتی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے کووڈ 19 کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب نے وائرس سے ہوئی 2 ہزار 826 اموات کی سب سے زیادہ تعداد کے ساتھ ہی سندھ اور دیگر صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔کورونا وائرس سے ہوئی اموات میں پنجاب کا پہلا نمبر قومی اعداد و شمار میں صوبے کی 292 ’غیر مرتب شدہ اموات‘ کو شامل کرنے کے بعد ہوا۔دوسری جانب کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پنجاب کے ماہرین صحت و میڈیکل نے خبردار کیا تھا کہ صوبے میں وائرس کی دوسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ صوبے میں یومیہ اوسطاً 15 مریض وائرس کی وجہ سے انتقال کر رہے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹس میں سانس لینے میں دشواری کی شکایات کے ساتھ مریضوں کی بڑی تعداد داخل ہونا شروع ہونے کے بعد اموات بڑھ سکتی

ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے آڈٹ میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ صوبے بھر کووڈ سے ہوئی 292 اموات ایسی تھیں جو مارچ سے وسط نومبر کے درمیان مختلف وجوہات کے باعث رپورٹ نہیں ہوئیں۔پنجاب کی جانب سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ ان 292 اموات کو شامل کرکے قومی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta