کورونا وائرس بے قابو،پاکستان میں اڑتالیس افرا جاں بحق

کورونا وائرس بے قابو،پاکستان میں اڑتالیس افرا جاں بحق
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 38 ہزار 165 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کُل 52 لاکھ 56 ہزار

120 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں، جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 5 فیصد رہی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 954 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 48 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 875 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 883 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 744 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے ملک بھر میں 40 ہزار 379 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 751 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 31 ہزار 760 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 64 ہزار 651 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 2 ہزار 845 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 15 ہزار 138 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 879 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس ​​​​​​​کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار 932 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 330 ہو گئیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.