آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی اداروں کی مدد سے تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ شرکاء کانفرنس نے کہا کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارت کی دہشتگردوں کو مالی امداد اور تربیت پر اظہار تشویش کرتے ہیں،ہم ان چیلنجز کو امن واستحکام کا موقع بنائیں گے، ایل اوسی پر بھارتی حملوں سے شہری آبادی کو بچانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 237 ویں کورکمانڈرکانفرنس ہوئی ۔ جس میں ،پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز،لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ، سرحدوں کی صورتحال سمیت علاقائی ا من وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے کورونا کی دوسری لہر کی صورتحال اور کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے اقدامات پر بھی بات چیت کی۔ کانفرنس میں افغان امن عمل میں ہونے والی پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں کانفرنس کے شرکاء نے مادروطن کے دفاع کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی مظالم کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارت کی دہشتگردوں کو مالی امداد پر اظہار تشویش کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی تربیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے بھارتی ریاستی دہشتگردی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ پاک فوج قومی اداروں کی مدد سے تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ہم ان چیلنجز کو امن واستحکام کا موقع بنائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta