وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو قیدی کا پنکھا درست کرانامہنگا پڑگیا، کروڑوں روپے مانگ لئے گئے

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو قیدی کا پنکھا درست کرانامہنگا پڑگیا، کروڑوں روپے مانگ لئے گئے فیصل آباد (آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو قیدی کا پنکھا درست کرانامہنگا پڑگیا،آئی جی جیل خانہ جات شاہد محمود بیگ نے پنجاب بھر کی 42 جیلوں کے پنکھے ٹھیک کروانے کے لئے حکومت پنجاب سے 50کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لئے۔آن لائن کے مطابق جیل کا

ایک خراب پنکھا اور قیدیوں کی بیرک میں آہستہ چل رہا تھا جس کا وزیراعلی نے نوٹس لیا تھا جس پر جیل حکام نے پول کھول دیا کہ جیلیں بننے کے بعد کبھی دوبارہ پنکھے فراہم ہی نہیں کئے گئے، اب لاہور کی دونوں جیلوں سمیت پنجاب بھر کی 42 جیلوں کے لئے حکومت کو 50کروڑ خرچ کرنا پڑیں گے۔وزیراعلی نے چند ماہ قبل جیل کے دورے پر پنکھا آہستہ چلنے پر سپرنٹنڈنٹ ملتان جیل کو بھی معطل کیا تھا،اسی دورے کے بعد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جیلوں میں قیدیوں کے لئے لگائے گئے پنکھوں کی تفصیلات طلب کی تھیں،،آئی جی جیل خانہ جات شاہد محمود بیگ نے 12ہزار پنکھوں، جیلوں کی کئی کئی دہائیاں پرانی وائرنگ سمیت دیگر اشیا متعلقہ تبدیل کرنے کے لئے مکمل تفصیلی رپورٹ حکومت پنجابکو بھجوادیں۔جیل حکام کے مطابق لاہور کی دونوں جیلوں کے لئے 900پنکھے درکار ہوں گے کیونکہ ضرورت کے تحت پنکھے ہرسال مخیرحضرات کی جانب سے مہیا کئے جاتے تھے جبکہ حکومت کوڈیمانڈ بھجوانے کے اشیا کی فراہمی نہیں کی جاتی ہیں، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اورمحکمہ جیل کی جانب سے تیارکردہ تخمینہ 50 کروڑ ہے جس کی سمری بھجوادی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta