شام کی بریکنگ نیوز پولیس نے سابق وزیراعظم کے بیٹے کو گرفتار کر لیا

شام کی بریکنگ نیوز پولیس نے سابق وزیراعظم کے بیٹے کو گرفتار کر لیا
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی کو گرفتار کر لیاہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پنجاب پولیس نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے

موسیٰ گیلانی کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق موسیٰ گیلانی تھانہ چہلیک میں پیپلزپارٹی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کےلئے پہنچے تھے۔ پولیس نےموسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور علی حیدر کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے گلگت بلتستان الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا تھا

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.