گلگت بلتستان احتجاج کے دوران نوجوان نے جان دائوپرلگاکر جلتی گاڑی سے قومی پرچم اتار لیا،عوام کاخراج تحسین ،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

گلگت (ویب ڈیسک )ایک نوجوان نے گلگت بلتستان میں احتجاج کے دوران نذر آتش کی گئی سرکاری گاڑی سے قومی پرچم اتار کر اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے ایک احتجاج کے دوران صوبائی وزیر کی گاڑی نذر آتش کی گئی تھی اور اس پر پاکستان کا قومی پرچم لگا ہوا تھا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان نے آگے

بڑھ کر جلتی گاڑی پر نصب قومی پرچم اتار ا اور آگ سے دور بھاگ گیا، اس کے ہمراہ لوگوں نے بھی اس کی ویڈیو بنائی جس میں کچھ لوگ انہیں گاڑی سے قریب جانے سے بھی منع کررہے تھے مگر نوجوان نہیں رکا اور اس نے قومی پرچم کو جلنے سے بچا لیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، عوام کا کہنا ہے کہ سیاسی کارکنا ن اور سیاسی جماعتیں احتجاج کے دوران قومی پرچم کا لحاظ تو کرلیتے، سیاسی کارکنان کیلئے اپنی جماعت اور سیاسی مقاصد ملکی وقار و عزت سے بڑھ کر ہوگئی ہے جو انہوں نے قومی پرچم کو بھی گاڑی کے ساتھ نذر آتش کردیا۔لوگوں کی بڑی تعداد نے پرچم اتارنے والے نوجوان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس ملک کے ہرشہری کے دل میں ایسی ہی حب الوطنی ہو تو یہ ملک کبھی تقسیم نہیں ہوسکتا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta