کیا عطا اللہ عیسیٰ خیلوی واقعی انتقال کر گئے؟ سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

کیا عطا اللہ عیسیٰ خیلوی واقعی انتقال کر گئے؟ سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی حقیقت سامنے آگئی لاہور( این این آئی)سوشل میڈیا پر ایک بارپھر نامور گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیل گئی جبکہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پرستاروں کی دعائوں سے بالکل خیریت سے ہوں۔ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے

کہاکہ جھوٹی خبر کے بعد دنیا بھر سے فون آ رہے ہیں، مجھے اندازہ ہے کہ لوگ مجھ سے کتنا پیار کرتے ہیں ۔اس سے پہلے بھی میرے انتقال کی خبر پھیلائی گئی تھی، میرے بچے اور فیملی بھی اس خبر پر بے حد پریشان ہیں، میری درخواست ہے اس طرح کی خبریں بنا تصدیق نہ دی جائیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.