انا للہ وانا الیہ راجعون! پاکستانی قوم ایک اور اثاثے سے محروم ہوگئی

انا للہ وانا الیہ راجعون! پاکستانی قوم ایک اور اثاثے سے محروم ہوگئی
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے مشہور ترین قاری، قاری کرامت علی انتقال کر گئے، پاکستان کے مذہبی حلقوں میں سوگ کا سماں۔ تفصیلات کے مطابق پوری دنیا میں اپنے منفرد انداز قرات کی وجہ سے شہرت پانے والے قاری، قاری کرامت علی نعیمی انتقال کر گئے ہیں، قاری قرامت علی نعیمی کو منفرد اداز قرات کی وجہ سے ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اس کے علاوہ قاری کرامت علی نعیمی کو زینت القرا، فخرالقرا کے القاب سے بھی نوازا گیا، انکی خوبصورت آواز اور منفرد انداز قرات کی وجہ سے پوری دُنیا میں جانا اور مانا جاتا ہے۔
انکی آخری رسومات انکے آبائی علاقے فیصل آباد میں ادا کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ ستارہ ویلی کینال روڈ فیصل آباد میں ہوگی، جس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں. جبکہ انکے انتقال کی خبر آتے ہی پاکستان کے مذہبی حلقوں میں سوگ کا سماں ہے ، جیسے ہی قاری کرامت علی نعیمی کے انتقال کی خبر آئی تو بڑی تعداد میں لوگوں کے انکے گھر آنے کا تانتا بندھ گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.