عوام کی مشکلات میں اضافہ۔۔!!!تین بڑے شہروں میں سی این جی اسٹیشنز بند کر دیے گئے، پریشان کُن خبر

عوام کی مشکلات میں اضافہ۔۔!!!تین بڑے شہروں میں سی این جی اسٹیشنز بند کر دیے گئے، پریشان کُن خبر لاہور(ویب ڈیسک)سوئی ناردن کمپنی کی جانب سے سی این جی سٹیشنزکو چوبیس گھنٹے کے لیےبند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردن کمپنی نے پنجاب،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لیے سی این جی سٹیشنز کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

سوئی ناردن سسٹم میں گیس کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث ریجن میں سی این جی سٹیشنز کو آندہ چوبیس گھنٹے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اعلامیے میں سی این جی سٹیشنز کو رات 12بجے سے لے کر آئندہ رات 12بجے تک گیس مہیا نہیں کی جائے گی۔یہ فیصلہ گھریلو صارفین کی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.