ملک کے 5 بڑےاہم ترین شہر کرونا وائرس کا گڑھ بن گئے دھڑا دھڑکیسز رپورٹ

ملک کے 5 بڑےاہم ترین شہر کرونا وائرس کا گڑھ بن گئے دھڑا دھڑکیسز رپورٹ ، مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) ملک میں کرونا وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ 5 شہروں میں تیزی کیساتھ پھیلنے لگا ، سخت ہدایات جاری ۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے متعلقہ حکام کو کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایات کردیں۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیشنل

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیے کے مطابق
اجلاس میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار اور ایس او پیز پر عملدر آمد پر غور ہوا۔جاری علامیہ کےک مطابق ملک میں کرونا وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ 5 شہروں میں ہو رہا ہے جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور پشاور شامل ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 829 کیسز سامنے آگئے ،وائرس سے43 مصدقہ مریض چل بسے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار 369 ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مجموعی ٹیسٹ کی تعداد 54 لاکھ 75 ہزار 508 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس طرح متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 ہوگئی ہے۔سندھ میں ایک لاکھ 71 ہزار595، پنجاب میں ایک لاکھ 18 ہزار 511، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 877، اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 29 ہزار 782، بلوچستان میں 17 ہزار101، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 682 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 637 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا نے مزید 43 افراد کی جان لے لی ہے جس کے بعد اس وبا سے ملک میں جاں بحق ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار 985 تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 979 ، سندھ میں 2 ہزار911، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 359، اسلام آباد میں 309، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 166 اور آزاد

کشمیر میں 164 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 257 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں، اس طرح اس مرض کو شکست دینے والوں کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 810 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہزار 390 زیر علاج ہیں جن میں سے 2 یزار 186 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.