ٹیچرز کی سنی گئی ۔۔۔!!!سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خوشی کی نوید سنا دی

ٹیچرز کی سنی گئی ۔۔۔!!!سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خوشی کی نوید سنا دی
لاہور (ویب ڈیسک)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایم اے ایجوکیشن کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم اے ایجوکیشن کی بنیاد پربھرتی اساتذہ کیلئے بی ایڈ کرنے کی شرط کو

ختم کردیا گیا،ایم اے ایجوکیشن میں ڈگری کو بھی پیشہ ورانہ تعلیم تصور کیا جائے گا ۔وہ اساتذہ جنہوں نے ایم اے ایجوکیشن کیا ہوا تھا اور ان کے پاس پیشہ ورانہ ڈگری بی ایڈ اور ایم ایڈ نہیں تھی ان کو اب نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔ ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری اب پیشہ ورانہ تعلیم بی ایڈ اور ایم ایڈ کے برابر شمار ہوگی۔ یہ فیصلہ سپشل سیکرٹری محمد سہیل شہزاد کی زیر صدارت میٹنگ میں کیا گیا۔میٹنگ میں سیکیشن افیسر ریگولر ونگدلاور حیسن،ڈائریکٹر ظہور احمد،ایسوسی ایٹ پروفیسرایاز محمد خان بھی موجود تھے۔فیصلہ سے پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ مستفید ہوں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.