عوام کو دسمبر میں کورونا ویکسین ملنا شروع ہوجائے گی

عوام کو دسمبر میں کورونا ویکسین ملنا شروع ہوجائے گی
کورونا ویکسین کی قیمت10 ہزار روپے کے قریب ہوگی، جن افراد کو کورونا ہوچکا ہے ان کو ویکسین لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ماہرامراض سینہ ڈاکٹرشازلی منظور کی گفتگو لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 نومبر2020ء) ماہرامراض

سینہ ڈاکٹرشازلی منظور نے کہا ہے کہ عوام کو دسمبر میں کورونا ویکسین ملنا شروع ہوجائے گی، کورونا ویکسین کی قیمت10 ہزار روپے کے قریب ہوگی، جن افراد کو کورونا ہوچکا ہے ان کو ویکسین لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ دنیا میں کورونا ویکسین کو جلد ازجلد جاری کرنے سے متعلق ٹرائل کیے جارہے ہییں۔ برطانیہ دسمبر میں ویکسین کی فراہمی کا آغازکردےگا۔ اسی طرح پاکستان میں بھی کورونا ویکسین کا آغاز دسمبر میں کردیا جائے گا۔ پاکستان میں ویکسین کی مکمل خوراک کی قیمت دس ہزار کے قریب ہوگی۔ تاہم ان کو لوگوں کو ویکسین کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا جن کو کورونا ہوچکا ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں تیزی آتی جارہی ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.