ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔۔!!!!بڑا کریک ڈاؤن،متعدد دکانیں اور ریسٹورینٹس سیل کر دئیے گئے

ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔۔!!!!بڑا کریک ڈاؤن،متعدد دکانیں اور ریسٹورینٹس سیل کر دئیے گئے پشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دکانوں اور ریسٹورنٹس کو فوری سیل کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کرنے سے وائرس کی دوسری لہر پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔
ڈی سی پشاور نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حیات آباد میں بیکری، سٹی مارٹ اور دال چنا ریسٹورنٹ کوسیل کیا گیا جب کہ یونیورسٹی روڈ پر 6 ریسٹورنٹس سمیت 8 دکانوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رات 10 بجے تک دکانیں و ریسٹورنٹس بند نہ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.