بریکنگ نیوز: طلباء وطالبات کے لیے سرپرائز۔۔۔ لاہور میں سکول کھول دیے گئے

بریکنگ نیوز: طلباء وطالبات کے لیے سرپرائز۔۔۔ لاہور میں سکول کھول دیے گئے
لاہور (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی ملی بھگت سے شہر میں سکول کھلنے لگے، آبرو سکول شیراز ٹاؤن باگڑیاں میں کورونا ایس او پیز کے خلاف سکول کھول لیا گیا، چھٹیوں کے باوجود سکول انتظامیہ نے نصابی سرگرمیاں شروع کر دی

۔چھٹیوں کے باوجود طلباء نصابی سرگرمیوں کے لئے سکول آنے لگے ہیں۔سکول انتظامیہ کی جانب سے نہم، دہم کلاس کے طلباء کو نصابی سرگرمیوں کے لئے روز بلوایا جانے لگا ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ آبرو سکول میں اکیڈمی کے بچوں کو بھی وقفہ وقفہ سے بلوایا جارہا ہے جبکہ نصابی سرگرمیاں جاری رہنے سے علاقے میں کورونا پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔اہل علاقہ نے محکمہ صحت کی ٹیم سے سکول کے بچوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ طلباء کے ساتھ ساتھ سکول میں اساتذہ کی بڑی تعداد بھی حاضر ہوتی ہے۔ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے عالمی وباءکے باعث چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.