مریم نواز شدید مایوس! نواز شریف نے پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کو کیا آفر کر دی؟ پوری (ن) لیگ سر پکڑ کر بیٹھ گئی

مریم نواز شدید مایوس! نواز شریف نے پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کو کیا آفر کر دی؟ پوری (ن) لیگ سر پکڑ کر بیٹھ گئی
“اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نے آفر کی ہے کہ اگر حکومت گر جاتی ہے تو پہلے پیپلز پارٹی اور بعد میں مولانا فضل الرحمان پاکستان پر حکومت کر لیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کابڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، اجلاس میں نواز شریف نے آفر کرائی ہے

کہ مسلم لیگ ن کو اب وزارت عظمیٰ کے حصول کی خواہش نہیں، وزیر اعظم کوئی بھی بن جائے اسکی کوئی اوقات نہیں ہے، اپوزیشن کو چاہیے کہ اپنی توجہ صرف اس بات پر مرکوز کرے کہ کس طرح حکومت کو گرانا ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا جارہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نے یہ تب کہا جب پیپلز پارٹی کی جانب سے استعفوں کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، حکومت گرانے کے بعد تمام اسٹیک پولڈرز سے مذاکرات کرنے چاہیئے،۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا کہ استعفے دینے ہیں یا نہیں، نواز شریف کی اس آفر پر جہاں تمام لیگی رہنماء مایوس ہوئے ہیں وہی مریم نواز بھی شدید مایوس دکھائی دے رہی ہیں اسی لیے وہ آج کی پریس کانفرنس میں خاموش دکھائی دی اور زیادہ بات نہیں کی ، کیونکہ انکی خواہش پاکستان کی اگلی وزیر اعظم بننے کی تھی، نواز شریف کی اس خواہش نے تمام رہنماؤں کی امیدوں پر خود ہی پانی پھیر دیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.