بریکنگ نیوز: ایک ساتھ 3استعفے۔۔۔۔۔!! ملکی سیاست کو ہلا کر رکھ دینے والی تفصیلات آگئیں

بریکنگ نیوز: ایک ساتھ 3استعفے۔۔۔۔۔!! ملکی سیاست کو ہلا کر رکھ دینے والی تفصیلات آگئیں
“کوئٹہ (ویب ڈیسک) ایک ساتھ 3استعفے دینے کی خبر آگئی ۔حکومت کو گرانے کیلئے پی ڈی ایم متحرک ہو گئی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادرت کی جانب سے ارکان اسمبلی کو استعفیٰ پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کے بعد بلوچستان سے 3 ارکان نے آج صبح استعفیٰ دے دیا ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی قیادت کی ہدایت پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تین اراکین اسمبلی نے اپنے استعفوں کو پارٹی قیادت کو بجھجوا دیے ہیں۔ استعفے جمع کروانے والوں میں جمعیت علمائے اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی شام لال لاسی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اختر حیسن لانگو شامل ہیں۔ آزار رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواز اسلم ریسانی نے بھی بی ٹی ایم کی ہدایت پر اپنی سیٹ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے سندھ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کھیئل داس نے رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا۔ کھیئل داس کوہستانی مخصوص نشستوں پر منتخب پہلے رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے استعفیٰ دیا، اس حوالے سے کھیئل داس کا کہنا ہے کہ آئین و قانون کی حکمرانی کےلیے اسمبلی رکنیت چھوڑنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی رکنیت پارٹی کی امانت ہے، ن لیگ قیادت کے ہر فیصلے پر ساتھ ہوں۔ کھیئل داس نے کہا کہ اسمبلی رکنیت چھوٹی چیزہے، ووٹ کی حرمت کے لیے ہرقربانی دیں گے۔ رکن قومی اسمبلی کھیئل داس نے اسپیکر کےنام لکھا گیا استعفیٰ بھی پارٹی قیادت کو بھیجا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.