عمان کا 103 ممالک کیلئے اینٹری فری سیاحتی ویزے کا اعلان ، پاکستان شامل ہے یا نہیں ؟ حیران کن خبر آ گئی

عمان کا 103 ممالک کیلئے اینٹری فری سیاحتی ویزے کا اعلان ، پاکستان شامل ہے یا نہیں ؟ حیران کن خبر آ گئی مسقط(ڈیلی پاکستان آن لائن )عمان نے 103 ممالک کے لیے انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

غیرملک خبررساں ادارے کے مطابق سلطنت عمان کی جانب سے 103 ممالک کے لئے مشروط انٹری فری سیاحتی ویزا پروگرام شروع کیا جارہا ہے، جن ممالک کے لئے مفت ویزا انٹری کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ان کی پہلی فہرست میں یورپی یونین، دوسری فہرست میں جنوبی امریکا کے ممالک برازیل، چلی، ارجنٹائن، کولمبیا، ویزویلا اور اکواڈور، اورتیسری فہرست میں چاپان، تھائی لینڈ، جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، روس، چین، برونائی دارالسلام، ایران، ازبکستان، آذربائیجان، بوسنیا، بھارت، قزاقستان اور ویتنام کے لئے علاوہ دیگر عرب ممالک شامل ہیں، تاہم کسی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے عمانی پولیس نے بتایا ہے کہ مشروط ویزے کے لیے سیاح کو دس دن کے قیام کی اجازت ہوگی۔ جب کہ عمانی حکومت نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ سیاحوں کو جن شرائط پر عمان آنے کی اجازت ہوگی ان میں پیشگی ہوٹل بکنگ اور واپسی کی کنفرم بکنگ پیش کرنا ہوگی، اور قانون کے مطابق سیاحوں کو میڈیکل انشورنس بھی حاصل کرنا ہوگی، جب کہ سیاحتی پروگرام کا تمام انتظام ٹور آپریٹرز کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں سیاحت سمیت تجارتی اور صنعتی شعبے شدید متاثر ہوئے ہیں، جب کہ عمانی حکام نے بھی اس حوالے سے بیان دیا تھا کہ کورونا کے باعث ملک میں سیاحت شدید متاثر ہوئی اور ملک میں ہوٹل بزنس کو بھی نقصان پہنچا ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta