ایک دِن میں دوسری بڑی موت! ایک اور مشہور پاکستانی شخصیت کورونا کی وجہ سے انتقا ل کر گئی

ایک دِن میں دوسری بڑی موت! ایک اور مشہور پاکستانی شخصیت کورونا کی وجہ سے انتقا ل کر گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن معروف افضل انتقال کرگئے، معروف افضل کوروناوائرس کی وجہ سےزیر علاج تھے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن معروف افضل انتقال کرگئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق معروف افضل کوروناوائرس کی وجہ سےزیر علاج تھے۔ طبیعت بگڑنے پر وہ اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔ یہاں پر یہ امر بھی

قابلِ ذکر ہے کہ معروف افضل کو13نومبرکوچیئرمین ایف پی ایس سی بنایاگیا تھا۔کورونامریض ہونےکی وجہ سےمعروف افضل عہدےکاحلف نہیں اٹھاسکے تھے ۔معروف افضل چیئرمین سی ڈی اےاورسیکریٹری اسٹیبلشمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ اس سے قبل آج صبح وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر سید اعجاز شاہ شیرازی کورونا وائرس سےانتقال کر گئے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سید اعجاز علی شاہ شیرازی عالمی وبا کورونا کی وجہ سے کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ وہ کچھ عرصہ سے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل تھے اور عالمی وباء سے لڑنے کی کوشش کرتے رہے مگر جاں بر نہ ہو سکے اور آج انتقال کر گئے ۔تفصیلات کےمطابق سید اعجاز علی شاہ شیرازی وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سماجی بہبود تھے ۔ سید اعجاز علی شاہ شیرازی کے انتقال پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta