جعلی اکائونٹس کیس کے بعد ایک اور میگا سکینڈل تہلکہ خیز انکشافات

جعلی اکائونٹس کیس کے بعد ایک اور میگا سکینڈل تہلکہ خیز انکشافات کراچی(آئی این پی)جعلی اکاؤنٹس کیس کے بعد ایک اور میگا سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے بینکوں کے 160مشتبہ اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔ ایف آئی اے کی جا نب سے کراچی میں مختلف بینکوں کے 160جعلی اور مشتبہ اکاؤنٹس کاسراغ لگایا گیا ہے، مذکورہ اکاؤنٹس سے ابتدائی طور پر 22ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں۔ وزارت داخلہ کی

اجازت سے کراچی میں 160اکاؤنٹس کی تحقیقات کیلئے انکوائری رجسٹر کرلی گئی، کارپوریٹ سرکل میں 10سے زائد افسران پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔جعلی اور مشتبہ اکاونٹس سے ابتدائی طور پر 22ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقات کے پہلے مرحلے میں بینکوں سے ریکارڈ حاصل کرلیا گیا، جن اکاونٹس کا سراغ لگایا گیا وہ جعلی ناموں پر کھلوائے گئے تھے، بھیجی اور وصول رقم مزید جن اکاونٹس میں منتقل ہوئیں،ان کی جانچ شروع کردی گئی ہے جس اہم پیشرفت ممکن ہے۔ 160اکاؤنٹس کی تفصیل مختلف عالمی اداروں نے حکومت کو فراہم کی تھیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta