پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے کب سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ؟ جانئے

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے کب سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ؟ جانئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنزکی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 11 جنوری سے ہر صورت اسکولز کھولنے کا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تیس سے زائد پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عہدیداران کا کہنا ہے کہ حکومت اعلان کرے یا نہ کرے 11 جنوری کو ہر صورت سکولز کھولیں گے، سکولز کھولنے کی کیا

حکمت عملی ہوگی یہ بعد میں طے کرینگے، حکومت نے بھی 11 جنوری کی تاریخ دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ تمام ایسوسی ایشنز اور سسٹم پر مشتمل سپریم کونسل تشکیل دے دی ہے، اگر حکومت ادارہ سیل کرے گی تو بھرپور احتجاج کریں گے، جب سب کچھ کھلا ہے تو تعلیمی ادارے کیوں بند ہیں؟۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے تعلیمی اداروں کو بلاسود قرضے دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اعلان کا احترام کیا، اب ایس او پیز کے ساتھ ادارے چلائیں گے، تعلیمی اداروں میں بھی سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی پالیسی پر عملدر آمد کریں، 27 دسمبر سے پہلے این سی او سی کو تحریری تجاویز دی جائیں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.