آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، ایندھن سپلائی معطل

آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، ایندھن سپلائی معطل
آئل ٹینکرز کے اوقات کار میں ردوبدل کے خلاف آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے ہڑتال کی ہے جس کے نتیجے میں پٹرول پمپس پر پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ آل پاکستان آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان بٹ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی انتظامیہ نے دن میں آئل ٹینکرز کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے جو قابل عمل نہیں،

انتظامیہ سے مذاکرات بھی کیے اور سیکرٹری پٹرولیم کو خطوط بھی ارسال کیے لیکن کسی نے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدگی نہیں دکھائی، موجودہ اوقات کی پابندی میں آئل ٹینکرز پٹرول ڈیزل سپلائی نہیں کرسکتے، مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کریں گے۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ جڑواں شہروں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد ایئرپورٹ اور پاور پلانٹس کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کردی ہے، آئل ٹینکرز مالکان اور کنٹریکٹرز آج روات ٹی چوک پر احتجاجی مظاہرہ بھی کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta