وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کے نام

وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کے نام بتا دئیے گئے
ن لیگ کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں میں خواجہ آصف، ایاز صادق اور راناثناءاللہ شامل ہیں۔ ہارون الرشید کا دعویٰ

اسلام آباد ( 18 دسمبر2020ء) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ایک ماہ پہلے سینیٹ الیکشن کے سوال پر کہا کہ پہلے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے 20ارکان نے ووٹ بیچ دئیے تھے۔پختونخوا، بلوچستان اور قبائلی پٹی میں ووٹ بھی پیچ دئیے جاتے ہیں۔بعض اوقات ان کی قیمت 5 کروڑ سے 10 کروڑ روپے لگتی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے سعد رفیق سے پوچھا کہ جلسے میں بندے کیوں نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ پانچ،چھ آدمی ہیں جو بندے لے کر نہیں آئے۔جاوید لطیف نے کہا کہ پانچ ،چھ آدمی تو ایسے ہیں جو وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔راناثناء اللہ نے کہا کہ وہ سستی شہرت کے لیے کر رہے ہیں۔چوہدری شیر علی نے کہا کہ راناثناء اللہ فیصل آباد سے بندے جان بوجھ کر نہیں لے کر آیا۔ان کی پارٹی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ جو دونوں طرف کھیل رہے ہیں ان میں خواجہ آصف، ایاز صادق اور راناثناءاللہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم لاہور جلسے کی ناکامی کے بعد مسلم لیگ ن میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آئے تھے۔ پارٹی کے سینئر ترین رہنما چوہدری شیر علی نے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ سمیت 6 دیگر لیگی رہنماوں پر الزام عائد کیا کہ یہ رہنما وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔ یہ ایک طرف پارٹی کے ساتھ ہیں تو دوسری طرف اپوزیشن کا ساتھ بھی دے رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.