
زبردست خوشخبری ، ملازمین کواب تنخواہ کیساتھ کونسا سا الائونس بھی دیا جائے گا ؟ جانیں
زبردست خوشخبری ، ملازمین کواب تنخواہ کیساتھ کونسا سا الائونس بھی دیا جائے گا ؟ جانیں
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو یوٹیلٹی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سرکاری ملازمین کو یوٹیلٹی الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔چیف سیکریٹری سندھ کو وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے تحریری حکم
نامہ بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما میر نادر مگسی نے وزیراعلیٰ سندھ کو سرکاری ملازمین کو یوٹیلٹی الاؤنس دینے کی سفارش کی تھی۔وزیر اعلی سندھ کا کہناہے کہ ہم سندھ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گےمشکل معاشی حالات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Leave a Reply