آخری رسومات کیلئے بینک سے رقم نکلوانے کیلئے لوگ لاش سمیت پہنچ گئے لیکن پھر منیجر نے کیا کیا؟

آخری رسومات کیلئے بینک سے رقم نکلوانے کیلئے لوگ لاش سمیت پہنچ گئے لیکن پھر منیجر نے کیا کیا؟ پٹنہ(ویب ڈیسک) بھارت میں 60 سالہ کنوارے شخص کے پڑوسی اس کے کریا کرم کی رقم لینے کے لیے لاش لے کر بینک پہنچ گئے۔بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ کے ایک کنوارے دیہاتی کی موت سے اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب اس کی لاش کو ٹھکانے کے لیے کوئی قریبی رشتہ دار موجود نہیں تھا، یہاں تک کہ 60 سالہ مہیش یادوو کا کوئی دوست بھی نہیں تھا جو اس کی لاش کا کریا کرم

کرسکتا۔ رپورٹس کے مطابق پڑوسیوں نے یہ ذمہ دارنہ نبھانے کا فیصلہ کیا لیکن اس کے لیے رقم کا مسئلہ پیدا ہوگیا کہ کریا کرم کے لیے خرچہ کون کرے گا جس پر مہیش کے گھر کی تلاشی لی گئی لیکن گھر سے کچھ نہیں ملا البتہ ایک چیک بک ملی جس سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ مہیش کا بینک میں اکاؤنٹ بھی تھا۔ بعد ازاں مہیش کے پڑوسی اس کی لاش کو ساتھ لے کر بینک پہنچ گئے اور بینک مینیجر سے رقم کا مطالبہ کرنے لگے کہ ہمیں مہیش کے کریا کرم کے لیے کم از کم 20 ہزار روپے دیے جائیں تاہم بینک مینجر نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بینک قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا جب کہ ہم گزشتہ دو سال سے مہیش کو یاددہانی کروارہے تھے کہ وہ ایک فارم بھرکر اپنی غیر موجودگی میں رقم حاصل کرنے والے امیدوار کا نام بتادیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ پولیس کے مطابق بینک سٹاف اور مہیش کے پڑوسیوں کے درمیان تین گھنٹوں سے زائد بحث چلتی رہی آخر میں بینک مینجر نے مخصوص فنڈ سے 15 ہزار روپے کی رقم ادا کی جس پر معاملہ ختم ہوا۔ پولیس نے مزید کہا کہ مہیش ایک دیہاڑی دار تھا اور اس کا ایک ہی بھائی تھا جو کئی سال پہلے گزرچکا تھا اور اس کے علاوہ ان کے خاندان کا کوئی فرد حیات نہیں ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta