ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لئے اسپیشل گھریلو ٹوٹکے

اس تحریر میں ہم یرقان سے کیسے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں وہ بھی گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعہ پر گفتگو کریں گے۔یرقان جسے عام طور پر پیلیا بھی کہاجاتا ہے اس سے چھٹکارا حاصل کرنا اب پہلے جیسا ناممکن نہیں رہا بلکہ چند گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے یرقان کی شدت میں ہم کافی حد تک کمی لا سکتے ہیں ۔جگر انسانی جسم میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے جو کھانا ہضم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ضروری غذائیت بھی جسم کو فراہم کرتا ہے۔جبکہ جگر ہی خون میں پروٹین چربی اور چینی کی سطح کو منظم کرتا ہے

اور جسم میں جمع ہونے والی زہر کے خاتمے کے لئے مسلسل کام کرتا رہتا ہے لیکن جگر کی بہت سی بیماریاں بھی ہیں جن میں ہیپاٹائٹس اے بی سی ڈی اور یرقان وغیرہ شامل ہیں صحت مند رہنے کے لئے ان تمام بیماریوں سے بچنا انتہائی ضروری ہے ڈاکٹرز بھی جگر کو نقصان نہ پہنچانے کے لئے ایسی غذاؤں سے دوررہنے کا مشورہ دیتے ہیں جو جگر کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں لیکن خدانخواستہ اگر آپ یرقان یا جسے آپ ہیپاٹائٹس بھی کہہ سکتے ہیں اگر اس میں مبتلا ہوگئے تو چند گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے اس بیماری سے ہم باآسانی نجات حاصل کرسکتے ہیں ان گھرویلوں ٹوٹکوں میں چند پھل اور سبزیاں بتائی جائیں گی جن کے رس کے استعمال سے ہیپاٹائٹس کے مرض کو کافی حد تک کم کیاجاسکتا ہے۔ گنا ہاضمے کے لئے اچھا ہوتا ہے اور جگر کے کام کو مزید بہتربناتا ہے جبکہ روزانہ گنے کا ایک گلاس جوس پینے سے یرقان کا مرض تیزی سے کم ہونا شروع ہوجاتا ہے کوشش کیجئے کہ جو گنا ہوتا ہے اس کا رس آپ صبح نہار منہ ایک گلاس پی لیں جو ہیپاٹائٹس کا مریض ہے وہ جتنا بھی سکتا ہے پی لے انشاء اللہ اس سے کافی حدتک افاقہ ہوگا ۔ٹماٹر بھی انسان کے اندر خون بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس کے اندر لیو پٹین موجود ہوتا ہے یہ جگر کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتا ہے صبح کے وقت ٹماٹر کا جوس ایک گلاس نمک اور مرچ ملا کر پینے سے انشاء اللہ آپ کا ہیپاٹائٹس کا مرض یرقان کا مرض کافی حد تک کم ہوجائے گا مولی بھی اللہ کی نعمتوں میں سے ایک خاص نعمت ہے یرقان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے مولی کے پتے کا استعمال بھی کارآمد ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ان پتوں میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو آنتوں کی نقل و حرکت کو بہترکرتے ہیں روزانہ مولی کے پتے کا رس نکال کر ایک گلاس پیاجائے تو یرقان کا علاج ممکن ہے اس کے

بعد لیموں کے ذریعے ہم کیسےیرقان کا علاج کرسکتے ہیں اس کے بارے میں بھی پڑھیے لیمون میں سوزش کی املاک موجود ہوتی ہے جو یرقان سے نجات حاصل کرنے کے لئے سود مند ثابت ہوتی ہے اور یہ جگر کے خلیات کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھتا ہے اس لئے لیموں کا استعمال یرقان پیلیا جیسی بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے گھریلو ٹوٹکوں میں سے ایک سب سے اہم ٹوٹکا ہے بہت سے لوگ لیموں کے اس ٹوٹکے کے ذریعے سے اپنا یرقان کا علاج کررہے ہیں اس کے بعد پپیتے کے پتے کے بارے میں فوائد پڑھ لیجئے۔پپیتے کے پتوں کا پیسٹ بنا کر دوہفتےتک مسلسل استعمال کرنے سے یرقان جیسی بیماری سے آپ آسانی سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta