تین ہی دن میں سخت ترین جادو کا توڑ قرآن پاک کی صرف2سورتیں صرف 3بار پڑھیں

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جادو کے اثرات کو کھول کھول کر بیان فرمایا ۔ جادو ایک ایسی چیز ہے کہ جس کے ذریعے جادو کس قدر انسانوں کو نفع اور نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ جادو کا یہ نفع یا نقصان پہنچانا اللہ رب العزت کی مرضی کیساتھ مشروط ہے اللہ تعالیٰ کی مرضی اجازت ہوگی تو جادو گر جادو کے ذریعے نقصان پہنچا سکے گا۔ نبی کریم ﷺ نے معاذ بن جبل ؓ کو فرمایا تھا کہ اے معاذ اگر امت ساری کی ساری تجھے نفع پہنچانے کیلئے جمع ہوجائے تو اللہ تعالیٰ نے تیرے مقدر میں لکھا ہے کہ اس کے علاوہ کوئی اور نفع یہ تجھے نہیں پہنچا سکتے ۔

اگر یہ سارے کے سارے اکٹھے ہو جائیں تجھے نقصان پہنچائیں تجھے کچھ بھی نقصان نہ پہنچا سکیں گے مگر جو اللہ نے تیرے مقدر میں لکھ دیا۔ آج ہم کالا جادو اور خطرناک زہر کے تحفظ کیلئے خاص جادو بتانے جارہے ہیں۔ یہ عمل خصوصاً ان مریضوں کیلئے بھی مفید ہے کہ جن کو ہر وقت یہ خوف سوار رہتا ہے کہ ان پر کوئی جادو کررہا ہے یا ان پر جادو کردیا گیا ہے اگر کوئی شیطانی وار چل جائے تو اللہ کے کلمات سے مدد لینی چاہیے جادو کے ذریعے لگائی گئی آگ بجھ جائیگی ۔ یہ عمل جادو ٹونہ اور ہر طرح کے تعویزکو ختم کرنے کیلئے قوی الاثر ثابت ہوتا ہے ۔اس عمل کے بارے میں ایک خاتون کہنے لگی کہ میرے والد کی حالت بے حد خراب ہوگئی میرے ماموں قریبی ڈاکٹر کو دکھانے کیلئے لے گئے۔جب ڈاکٹر ابو کی حالت دیکھی اور چیک اپ کرنے کے بعد کہا ان کے بچنے کی کوئی اُمید دکھائی نہیں دیتی ۔ یہ واقعہ میرے والد صاحب کیساتھ بھی پیش آیا تھا ۔ہم لوگ کورنگی میں رہا کرتے تھے اور میرے والد صاحبت لانڈی میں ملازمت کرتے تھے اس واقعے کے گواہ ہم ہی نہیں اور بہت سارے لوگ ہیں قصہ یوں ہوا کہ میرے والد لانڈی میں ملازمت کرتے تھے اور ان کو وہاں مکان ملا ہوا تھا جہاں وہ سب بصری کرتے تھے جبکہ میری امی کی طبیعت خراب رہتی تھی اور ہم لوگ اپنے نانا کے ساتھ کورنگی میں رہا کرتے تھے ۔ ابو ہم سے ملنے تقریباً روز ہی آیا کرتے تھے ۔ لیکن ملازمت کیوجہ سے یہاں پر قیام ممکن نہ تھا ایک دن میرے ابو بہت خراب حالت میں گھر میں داخل ہوئے انکی حالت بہت زیادہ خراب تھی ایک قریب ڈاکٹر تھا جس کو دکھایا تو انہوں نے دوا دی جب دوا کھلائی تو کچھ بھی آفاقہ نہ ہوا تو ڈاکٹر نے دوسری دوائی لکھ دی جس سے انکو نیند آگئی اچانک ابو شام میں اُٹھے اور امی سے کہنے لگے کہ تم میرا پاؤں کیوں کھینچ رہے ہو

امی نے یقین دلایا کہ میں تمہارا پاؤں نہیں کھینچ رہی ۔ لیکن ابو بضد رہے کہ نہیں تم میرا پاؤں چھوڑ دو ابو کے جسم میں سخت سوئیاں چبھ رہی تھیں کہ انکے جسم کو تیز دھار آلے سے کاٹ رہا ہے انکو سخت بے چینی معلوم ہورہی تھی ابو بستر سے اُٹھ کر اچانک باہر صحن میں چلے گئے صحن کچی مٹی کا تھا ۔ وہیں درخت کے نیچے بیٹھ گئےاور اُلٹی کردی ۔ ابو بے حال ہوچکے تھے ان میں اتنی بھی سکت نہیں تھی کہ کمرے میں جاسکیں۔ میرے نانا ماموں وغیرہ ایک بزرگ کی بھی بیعت تھے جو اب انتقال کرگئے تھے ان کی خانگاہ بھی تھی ۔ ہم خالہ کے سسر کو بڑے نانا کہتے تھے بڑے نانا کو ہمارے گھر رہنا تھا تو نانا خانگاہ میں قیام کرتے تھے ۔ انہوں نے اپنی چاددر وہاں پر رکھی ہوئی تھی اور ہر جمعرات کی شب قیام کرتے تھے اور جب اپنی چادر لینے کیلئے خانگاہ میں گئے تو ان کی حضرت سے ملاقات ہوئی ۔ نانا حضرت کے خلیفہ خاص تھے نانا عالم دین بھی تھے ۔ججب ملاقات ہوئی تو حضرت نے فرمایا مولانا کہیے حال کیسے ہیں جناب کے نانا نے کہا بیگ صاحب میرے ابو کی طبیعت بہت زیادہ خرا ب ہے اور ڈاکٹر نے بھی جواب دے دیا ہے حضرت تھوڑی دیر مراکبے پر گئے اور کہا ان کو کسی نے سلو پوائزن دیا ہے اور جادو بھی کروایا ہے ۔ میں یہ پانی دم کرکے دے رہا ہے تم انکو پلا دینا ۔ ٹھیک آج رات بارہ بجے وہ اُٹھ کر بیٹھ جائیں گے ۔ انہوں نے پانی دم کرکے دیا وہ پانی نانا واپس لیکر گھر آگئے ۔ ابو کو دم کیا ہوا پانی پلا دیا گیا ۔ حضرت کے کہنے کے مطابق میرے ابو ٹھیک بارہ بجے اُٹھ کر بیٹھ گئے اور ابو ہشاش بشاش تھے ڈاکٹر کے پاس لے گئے تو ڈاکٹر حیران یہ کیسے ہوگیا اور کہا انکو تو کوئی بیماری ہی نہیں ہے

یہ کس عمل کا نتیجہ ہے توہم نے فرمایا یہ اس عمل کا نتیجہ ہے ۔ یہ عمل نوٹ فرما لیں۔سورۃ الفلق اورسورۃ الناس یہ دونوں سورتیں جن وشیاطین اور تمام امراض خصوصاً جادو ٹونے کا مکمل علاج ہے ان کو لکھ کر تعویز بنائیں اور گلے میں پہنائیں مریض پر دم کریں کھانے پانی اور دواؤں پر پڑ ھ کر پھونک ماریں انشاء اللہ رب نے چاہا تو مرض خصوصاً جادو ٹونا رفع ہوجائیگا اور مریض دیکھتے ہی دیکھتے شفاء یاب ہوجائیگا

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta