سردی کی شدت اچانک کیوں بڑھی؟یہ لہر کب تک جاری رہے گی، جانیے

سردی کی شدت اچانک کیوں بڑھی؟یہ لہر کب تک جاری رہے گی، جانیے
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری نے سردی کی شدت بڑھا دی۔ سوات، لوئر دیر، وادی لیپہ، چلاس، دیامر اور نیلم میں برفباری ہوئی جبکہ مظفر آباد، مانسہرہ، سیدو شریف میں بارش ہوئی۔ مری میں 24 گھنٹے کے دوران 6 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی اور ملک بھر سے سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کر لیا۔ ٹریفک پولیس کے

مطابق ایک روز میں 35 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں۔ سڑکوں پر برف جم جانے کے باعث پولیس نے سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کر دی جبکہ ایبٹ آباد کو مری سے ملانے والی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو بھی خبردار کر دیا۔ کراچی میں سردی کی نئی لہر کا امکان ہےاور درجہ حرارت 7 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے۔ موٹروے کو ایم تھری لاہور سے سمندری تک بند کر دیا گیا جبکہ قومی شاہراہ پر لاہور، قصور، مانگا منڈی سمیت کئی مقام پر حد نگاہ 100 میٹر تک رہ گئی۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ انٹرچینج تک ٹریفک کو بند کر دیا گیا تھا جسے صبح دھند کم ہوتے ہی کھول دیا گیا جبکہ موٹروے ایم ٹو بھی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی تاہم پولیس نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta