صبر کا پیمانہ لبریز، ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان

صبر کا پیمانہ لبریز، ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پورے پاکستان میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، واضح رہے کہ پاکستان فلاح پارٹی نے ہوشربا مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا اس ضمن میں پہلے مرحلے میں 31جنوری کوپنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یک نکاتی ایجنڈے پر انسداد مہنگائی عوامی احتجاج کیا جائیگا جس میں ہم خیال سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما وکارکنان شریک ہونگے مہنگائی کے ہوشربا طوفان نے تبدیلی

کے خوش نما نعروں کی دھجیاں بکھیر کررکھ دی ہیں آسمان سے باتیں کرتی ہوئی اشیاء خوردنو ش کی قیمتوں نے عام آدمی کیلئےایک وقت کا کھانا بھی مشکل بنادیا ہے اورحکمران خواب خرگوش کے مزے اڑا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کے صدر پروفیسر سید راشد گردیزی، علما ونگ کے صدر علامہ رفیق قادری اور صوبائی رہنما محمدزبیر بیگ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان فلاح پارٹی کے صوبائی صدرپروفیسرسیدراشد گردیزی نے کہا کہ نیا پاکستان کا نعرہ لگا کر ملک میں میں مہنگائی کا نہ تھمنے والا طوفان برپا کردیا گیا ہے اور اب کہتے ہیں کہ ہماری تیاری نہیں تھی عام آدمی کیلئے حکمرانوں نے جسم جان کا رشتہ برقرار رکھنا دشوار بنا دیا اور حکمران دیدی دلیری سے ترقی اور معاشی صورتحال بہتر ہونے کی بات کرتے ہیں انھوں نے کہاکہ مہنگائی کے خلاف یک نکاتی ایجنڈے پر ملک بھر احتجاج کااسلسلہ شروع کررہے ہیں ا س ضمن میں میں 31جنوری کو پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائیگا لاہور میں مرکزی صدر امانت زیب احتجاج کی قیادت کریں گے۔ راولپنڈی میں پریس کلب سے مری روڈ تک صوبائی رہنما قیادت کریں گے اسی طرح تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج اور مظاہرے کئے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں سندھ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ آخری مرحلے میں اسلام آباد کی جانب انسداد مہنگائی عوامی مارچ کیا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ انسداد مہنگائی عوامی احتجاج میں دیگر ہم خیال سیاسی ومذہبی جماعتوں کو مدعو کرنے کیلئے پنجاب بھرمیں 50 رکنی کمیٹی قائم کرد ی گئی ہے عوامی احتجاج کے سلسلے میں تاجروں اورٹرانسپورٹرز سے بھی رابطہ کیا جائیگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta