میٹرک اور انٹر کے طلبا بارے نیا اعلان ۔بڑا فیصلہ کر لیا گیا ۔۔بڑی بریکنگ نیوز

میٹرک اور انٹر کے طلبا بارے نیا اعلان ۔بڑا فیصلہ کر لیا گیا ۔۔بڑی بریکنگ نیوز
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی ذیلی کمیٹی نے رواں تعلیمی سیشن 2021 اور آئندہ تعلیمی سیشن 2022 کے تعلیمی کیلنڈر کو حتمی شکل دے دی ہے اور ان دونوں تعلیمی کلینڈرکو اب منظوری کے لیے 30 جنوری کو اسٹیئرنگ کمیٹی کے متوقع اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کی زیر صدارت ذیلی کمیٹی کا اجلاس پیر کو اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں سندھ بھر میں

میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات اب 2 ماہ کی تاخیر سے جولائی سے شروع کرنے کی سفارش پر اتفاق کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل میٹرک کے امتحانات عید الفطر کے بعد مئی اور انٹر کے امتحانات جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تاہم اب فیصلہ کیا گیا طلبا کو پڑھنے کے لیے مزید وقت دیا جائے اور یہ امتحانات جولائی 2021 سے شروع کیے جائیں جبکہ پورے صوبے کے نجی اور سرکاری اسکولوں کے پہلی سے آٹھویں جماعتوں کے طلبا کی موسم گرما کی تعطیلات بھی جولائی میں محض ایک ماہ کے لیے دی جائیں گی۔میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے سلسلے میں مزید یہ بھی سفارش کی گئی کہ ان امتحانات کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے پر محیط رکھا جائے، پریکٹیکل امتحانات نہ لیے جائیں جبکہ تھیوری امتحانات میں ہی پریکٹیکل کے مارکس شامل کیے جائیں اور تھیوری امتحانات میں 50 فیصد حصہ ایم سی کیوز جبکہ باقی 50 فیصد حصہ سی آر کیوز (کنسٹرکٹڈ ریسپانس) پر

مشتمل ہو ۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ نیا تعلیمی سیشن 2021/22 اگست سے شروع کردیا جائے جبکہ میٹرک کے نتائج کے بعد کالجوں میں داخلے اکتوبر سے شروع کیے جائیں ۔مزید براں اسی تعلیمی سیشن سے اسکول 6 روز کے لیے کردیے جائیں جو آئندہ سیشن میں بھی جاری رہیں۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ رواں سال 2021 میں موسم سرما کی تعطیلات صرف 8 روز کے لیے 25 دسمبر سے یکم جنوری 2022 تک کی جائیں اور 2 جنوری 2022 سے اسکولوں کا دوبارہ آغاز کردیا جائے۔اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کے علاوہ آئی بی سی سی کے چیئرمین شہزاد جیوا، چیئرمین میراث بورڈ برکات حیدری، چیئرمین حیدرآباد بورڈ ڈاکٹر محمد میمن، آغاخان بورڈ اور کیمبرج بورڈ کے اسکولوں کے نمائندے جمیل یوسف اور ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ ڈاکٹر منسوب صدیقی کے علاوہ دیگر بھی شریک ہوئے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta