ایک شخص گھر آیا تو اس کی بیوی نے کہا۔۔۔؟

ایک شخص گھر آیا تو اس کی بیوی نے کہا: ہمارے غسل خانے کے پاس جو درخت ہے اسے کٹوا دو، میری غیرت گوارا نہیں کرتی کہ جب غسل کررہی ہوں تو پرندوں کی نظر مجھ پر پڑے ۔ وہ بیوی کی اس بات سے بہت متاثر ہوا اور درخت کٹوا دیا۔ وقت گزرتا رہا۔۔ ایک دن وہ خلاف ِ معمول اچانک گھر آیا تو دیکھا بیوی کسی غیر مرد کے ساتھ مشغول تھی ۔ اسے بہت دکھ ہوا۔ وہ اپنا گھر بار چھوڑ کر بغداد چلا گیا۔ او ر وہاں اپنا کاروبار شروع کر لیا۔

اللہ تعالیٰ نے کاروبار میں خوب برکت دی، اور اپنے روز افزوں کاروبار کی بدولت وہ بغداد کے سر کردہ شہریوں میں شمار ہونے لگا۔ یہاں تک کہ بغداد کے کوتوال تک رسائی بھی حاصل کر لی۔ ایک دن کوتوال کے گھر چوری ہوگئی۔ پولیس نے مجرم کا سراغ لگانے اور پکڑنے کی بہت کو شش کی لیکن ناکام رہی اس شخص نے دیکھا کہ ایک شیخ کا کوتوال کے گھر آنا جانا ہے۔ اور کوتوال ان کی بے حد تعظیم کرتا ہے ۔ لیکن ایک بات اس کی سمجھ میں نہیں آتی تھی کہ شیخ آدھے پاؤں پر چلتے ہیں، پورا پاؤں زمین پر کیوں نہیں رکھتے۔اس نے کسی سے وجہ پوچھی تو اسے بتا یا گیا: یہ پورا پاؤں زمین پر اس لیے نہیں رکھتے کہ کہیں کیڑے مکوڑے نہ کچلے جائیں۔

وہ شخص فوراً کوتوال کے پاس گیا اور اسے کہا:۔ جان کی امان ہوتو عرض ہے کہ آپ کی چوری اسی شیخ نے کی ہے۔ جب تحقیق کی گئی تو مال مسروقہ اسی شیخ سے برآمد ہوا۔ کوتوال نے حیرانی سے کہا: “ہم نے تو کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ شیخ بھی ایسا کر سکتا ہے۔ تمہیں کیسے معلوم ہوا؟” اس شخص نے کہا: “میرے گھر میں ایک درخت تھا، جس نے مجھے نصیحت کی تھی: “جو لوگ ضرورت سے زیادہ” نیک نظر آنے ” کی کوشش کرتے ہیں، وہ عموماً نیک نہیں ہوتے۔ “یہ حقیقت ہے کہ کچھ لوگ فیس بک کی حدود تک ہی بااخلاق رہتے ہیں حقیقی زندگی میں ان کی شر سے ان کے محلے دار، رشتے دار حتیٰ کہ گھر والے بھی پناہ مانگتے ہیں۔ ایسے اخلاق و نیک نامی کا کیا فائدہ جس سے صرف وہی لوگ فائد ہ اٹھائیں، جن کا آپ کی پریکٹیکل لائف سے کوئی واسطہ ہی نہیں، اکثر ایسے کرداروں سے واسطہ رہتاہے، کہ ذرا سا جھگڑا کیا ہوا ، وہ اپنی کمینگی پر اتر آتے ہیں، ذرا سا اختلاف کرکے دیکھ لیں کسی سے، اپنی ٹائم لائن پر موصوف کیا بنے ہوتے ہیں۔ اور حقیقت میں کیا

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta