2021میں اگر ارب پتی بننا چاہتے ہیں تو یہ 3 عادتیں اپنا لیں

2021میں اگر ارب پتی بننا چاہتے ہیں تو یہ 3 عادتیں اپنا لیں
آپ اگر کسی بھی ارب پتی بزنس مین کی شخصیت پر غور کرنا چاہیں تو آپ کو کئی باتیں مشترک دکھائی دیں گی، وہ یوں ہیں۔ ارب پتی زیا دہ تر سیلف میڈشخصیات ہوتے ہیں۔ وہ عالمی اور ملکی حالات ، مالیاتی خبروں میں اپنی دلچسپی کبھی کم نہیں کرتے۔ وارن بوفے کے بقول میں اپنے دن کا 80فیصد وقت لکھنے، پڑھنے اور

نئے رجحانات پر غور کرنے میں خرچ کرتا ہوں۔کیونکہ علم دولت کو ملٹی پلائی کرتا ہے‘‘۔کورلے کے بقول دنیا کے امیر ترین لوگ 20 فیصد لوگ تعلیم اور سیلف امپرومنٹ میں وقت صرف کرتے ہیں اور زیادہ تر امراء سیلف امپرومنٹ کیلئے پڑھنا قبول نہیں کرتے لیکن وہ اپنے علم کی سطح کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق 61فیصد سیلف میڈ ارب پتی ڈے میٹنگ بھی کرتے ہیں اور اس دوران وہ اپنے آپ کو بہتر سے بہتر ترقی دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ اپنے مقصد کو سامنے رکھ کر نئی امنگیں فروغ پاتی ہیں۔ اس سے جوش پیدا ہوتا ہے اور مسلسل جدوجہد کرنے کا موقع ملتا ہے۔اس لئے امراء زیادہ تر ان لوگوں سے ملنا پسند کرتے ہیں جنہیں وہ نت نئے شعبوں میں آگے بڑھتا ہوا دیکھیں انہیں مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے منزل کو حاصل کرنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں ، ان میں رہنا اور نشوونما میں مدد کرنا ان کا شیوہ ہے ۔یورپ اور امریکہ میں ارب پتی بزنس مینوں کی بڑی تعداد نے سٹارٹس اپ‘‘ کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ رچرڈ برینسن ہوں یا کوئی اور، سب کا کہنا ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ وقت ایکسر سائز کو ضرور دیتے ہیں۔ بقول برینسن میں ورزش سے اپنے اندر نئی توانائی محسوس کرتا ہوں ،ورزش میرے کئی گھنٹے بچالیتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ مجھے ورزش سے 4گھنٹے مل گئے ہیں ، ورزش موڈ اور مزاج کو بہتر بناتی ہے اور کئی بیماریوں سے ڈھال کی طرح ہماری حفاظت کرتی ہے، ورزش سے ڈپریشن اور شوگر جیسے امراض سے

نجات مل سکتی ہے۔ کچھ امیر لوگ ورزش کی جگہ مراقبہ ضرور کرتے ہیں۔ ٹوئٹرکے چیف اگزیکٹو جیک ڈورسے صرف اسی لیے صبح جلدی اٹھتے ہیں کہ وہ صبح کی خوبصورت کرنوں میں مراقبہ کر سکیں دیگر ارب پتی بھی ان سے مختلف نہیں۔صرف پانچ منٹ مراقبہ کرنے سے طبیعت بحال ہو جاتی ہے۔امرا ء کی 76فیصد تعداد کسی نہ کسی طرح ورزش ضرور کرتی ہے۔زیادہ تر ایروبکس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ دوڑنا،جمپنگ کرنا یا بائیسکل چلانا انہیں اچھا لگتا ہے ۔ اس سے نہ صرف جسمانی صحت بہتر رہتی ہے بلکہ دماغی صحت کو بھی جلا ملتی ہے ۔ورزش سے نیورانز(برین سیلز )بہتر طورپرنشوونما حاصل کرتے ہیں۔گلوکوز کو آپ دماغ کیلئے ایندھن کہہ سکتے ہیں جتنا زیادہ ایندھن ملے گا اتنا ہی آپ ذہنی طور پر صحت مند ہوں گے ۔50 فیصد سیلف میڈ ارب پتی افراد صبح جلدی بیدار ہوتے ہیں ہمارے کام کرنے سے تقریباً 3گھنٹے پہلے وہ کام کا آغاز کر دیتے ہیں ۔ یوں وہ ہم پر چھا جانے کی صلاحیت ر کھتے ہیں۔ ارب پتی افراد کبھی دوسروں کے نقش قدم پر نہیں چلتے ،ان کا کھوجی دماغ ہروقت نت نئے آئیڈیا سوچتا رہتا ہے۔ آریانا ہوفنگٹن میڈیا کیلئے نئے پلیٹ فارم لے کرآئیں۔ بل گیٹس اس وقت کمپیوٹر لے کر آئے جب لوگ اس کو جادو کا ڈبہ کہتے تھے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta