ہوجائیں تیار۔۔۔سکول کھولنےکے حوالےسے اجلاس ،کیافیصلہ کرلیاگیا؟جانیں

ہوجائیں تیار۔۔۔سکول کھولنےکے حوالےسے اجلاس ،کیافیصلہ کرلیاگیا؟جانیں
کراچی (ویب ڈیسک )سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں تمام اسکول پیر یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت کراچی میں محکمۂ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کی وباء کی دوسری لہر کے باعث بند اسکول پیر یکم فروری سے مکمل

ایس او پیز کے ساتھ کھلیں گے۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ صوبے بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جو 15 جولائی تک جاری رہیں گے۔سعید غنی نے بتایا کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہو گا، یہ امتحانات 16 اگست تک جاری رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پریکٹیکل اب اسکولوں اور کالجوں میں ہی ہوں گے، تمام بورڈز امتحانات کے نتائج 90 روز میں تیار کریں گے، میٹرک کا رزلٹ 15 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے مزید بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات کے دوران بھی کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ محکمۂ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل در آمد کے لیے ضلعی انتظامیہ سے مدد طلب کی جا سکتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta