viagra vegetale funziona my brother's viagra problems farmaco viagra generico kamagra online i rischi del viagra viagra boys review

سکولوں میں اتوارکی چھٹی بند

سکولوں میں اتوارکی چھٹی بند سکولوں میں اتوارکی چھٹی بند سکولوں میں اتوارکی چھٹی بند
لاہور(ویب ڈیسک )اساتذہ کیلئے یکم فروری سے شروع ہونے والی داخلہ مہم درد سر بن گئی، گزشتہ روزڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکولوں کی اتوار کے روز کی چھٹی بند کردی، آج تمام سکول سربراہان حاضر رہیں گے اورب فارم کا اندراج سو فیصد یقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے لئے یکم فروری سے شروع ہونے والی داخلہ مہم درد سر بن گئی،ڈسٹرکٹ

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکولوں کی اتوار کے روز کی چھٹی بند کردی،گزشتہ روز احکامات جاری کئے گئے تھے کہ31 جنوری کوتمام سکول سربراہان حاضر رہیں گے، اتوار کے روز ب فارم کا اندراج سو فیصد یقینی بنائیں،انرولمنٹ مہم کے لئےسکولوں کے باہر بینر آویزاں کریں،سکول سربراہان کے ساتھ ضروری سٹاف بھی سکول حاضر ہوگا۔علاوہ ازیں ب فارم کا سو فیصد اندراج کرکے سکول سربراہان ڈی ای او سکینڈری سے سرٹفیکیٹ لیں گے،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس یکم فروری سے انرولمنٹ مہم کا افتتاح کریں گے۔واضح رہے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سیس کا نیا ورژن جاری کردیا۔سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے ب فارم کی شرط بھی سیس کے نئے ورژن میں شامل ہے، داخلوں کے وقت بچوں کی مکمل معلومات سیس میں اپ لوڈ کی جائینگی ۔ ب فارم سے متعلق معلومات دستیاب نہ ہونے پر داخلہ اپ ڈیٹ نہیں ہوسکے گا۔نیا ورژن فائیو ٹو سیون کے نام سے متعارف کروایا گیا،نئے وژن میں بچوں کے ب فارم کا اندراج لازمی کر دیا گیا،اساتذہ گوگل ایپ پر جا کر نیاورژن ڈاؤن لوڈ یا اپ ڈیٹ کر سکیں گے،داخلے کے وقت سکول انفارمیشن سسٹم پر آن لائن انٹری کرنا ہو گی، سیس پر ب فارم

کا اندارج نہ کرنے پر اینرولمنٹ ممکن نہیں ہو سکے گی۔قبل ازیں ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیاگیا تھا جس کے تحت ب فارم کے اندراج کے بغیر کسی بھی طالبعلم کا داخلہ نہیں کیا جائے گا جبکہ جعلی انرولمنٹ کرنیوالے سکول سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.