کشمالہ طارق کے بیٹے کی گاڑی نے 6 افراد کو کچل دیا،کتنے افرادموقع پرہی دم توڑ گئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

کشمالہ طارق کے بیٹے کی گاڑی نے 6 افراد کو کچل دیا،کتنے افرادموقع پرہی دم توڑ گئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے پروٹوکول کی گاڑیوں سے حادثہ، 4افراد جاں بحق۔اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل 5 تیز رفتار گاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئے کار اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کشمالہ طارق کے شوہر کو گرفتار

کر لیا باقی افراد فرار ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق سیکٹر جی الیون کے سگنل پر کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل گاڑیوں نے ٹریفک کا اشارہ توڑتے ہوئے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔ایف آئی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں افراد اے این ایف کا ٹیسٹ دینے کے لیے مانسہرہ سے اسلام آباد آئے تھے۔پولیس تفتیش میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ان گاڑیوں میں ایک سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی شامل تھی۔ قافلے میں شامل گاڑیوں میں سے ایک کے اندر وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے شوہر وقاص خان اور ان کا بیٹا اذلان بھی سوار تھے۔واقعہ میں زخمی شہری کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرنے کے بعد کشمالہ طارق کے شوہر وقاص خان کو پولیس نے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ مقدمے میں نامزد کشمالہ طارق کا بیٹا اور 4 لوگوں کی موت کا سبب بننے والے اس قافلے میں شامل دیگر لوگ فرار ہو چکے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف ہر حال میں کارروائی کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta