70لاکھ خاندانوں میں رقوم کی تقسیم شروع کررہے ہیں،وزیراعظم

70لاکھ خاندانوں میں رقوم کی تقسیم شروع کررہے ہیں،وزیراعظم
راولپنڈی(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کسی پر کوئی احسان نہیں بلکہ غریبوں کی مدد کرنا حکومت کا فرض ہے ، حکومت 70لاکھ خاندانوں میں رقوم کی تقسیم شروع کررہی ہے ،نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم پر کام شروع ہو گیا ،مزدور طبقے اوربے گھر افراد کو آسان اقساط پر گھر فراہم کریں گے،کاروبار کیلئے مستحق افراد کو بلاسود

قرضے دے رہے ہیں ۔راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مستحقین کو گھر روز گار کے مواقع فراہم کررہے ہیں وزیراعظم نے کہاکہ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم پر کام شروع ہو چکا ہے، یہ سکیم مزدور اور محنت کش طبقے کیلئے ہے جو لوگ بے گھر ہیں ان کو گھر فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پیسے کی تقسیم میں شفایت پر احساس پروگرام کی ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے آبادی کے لحاظ سے سندھ میں میرٹ کی بنیاد پر پیسہ تقسیم کیا گیا ہم آج سے ستر لاکھ خاندانوں میں پیسہ تقسیم کرینگے پسند نا پسند یا سیاسی بنیادی پر رقم تقسیم نہیں ہو گی حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کی مدد اور بنیادی ضروریات پوری کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ اخوت کے ساتھ ملکر غریب لوگوں کو گھر فراہم کرنے میں مدد کررہے ہیں اور مستحقین کو بلا سود قرضے فراہم کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ احساس پروگرام میں رقم کی تقسیم غیر منصفانہ طورپر کی گئی ہے

۔انہوں نے کہاکہ مستحقین کو ہیلتھ کارڈز کی بھی سہولت فراہم کی جارہی ہے جس پر ساڑھے سات لاکھ تک مفت علاج کراسکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ہم کسی پر کوئی احسان نہیں کررہے ہیں بلکہ حکومت کا فرض اور ذمہ داری ہے کہ وہ غریب اور پسماندہ طبقے کو اوپر اٹھائے اور کاروبار کرنے کیلئے ان کی مدد کرے تاکہ وہ روز گار کما سکیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت 70لاکھ خاندانوں میں رقوم کی تقسیم شروع کررہی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta