عمران خان نے جو کہا کردکھایا پڑھے لکھے بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری

عمران خان نے جو کہا کردکھایا پڑھے لکھے بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران خان نے جو کہا کردکھایاپڑھے لکھے بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری ،حکومت نے زبردست اعلان کردیا ،تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہر ضلع میں سپیشل اکنامک زون قائم کرنیکا فیصلہ خیبرپختونخوا میں روزگار کے
مواقع پیدا کرنے اور پائیدار ترقی کے لیے ہر ضلع میں سپیشل اکنامک زون قائم کرنے کا

فیصلہ کرلیا گیا۔ صوبے میں بند صنعتیں بھی چالو کی جائیں گی۔صوبائی حکومت نے صوبے کے مختلف علاقوں میں نئے اکنامک سٹیٹ کی بحالی اور تعمیر پر کام شروع کیا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان اور ایبٹ آباد میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ پر 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، باقی کام مارچ 2021 میں مکمل کیا جائیگا۔ معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت کے مطابق گیارہ اضلاع میں 229 ملین روپے سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔صوبے میں اکنامک زونز کے قیام پر شہریوں بالخصوص نوجوانوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے۔ سرکاری حکام کے مطابق صوبے میں دو سالوں کے دوران 59 نئے صنعتی یونٹ کو شامل کیا گیا جبکہ 47 ناکارہ اور بند یونٹس کو چالو بھی کیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.