سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خبر آ گئی

سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خبر آ گئی
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مناسب اضافہ کیا ہے، بجٹ میں مزید بڑھائیں گے۔ مہنگائی کم کرنے کیلئے پورا زور لگائیں گے۔ قیمتیں کم ہوتی نظر آئیں گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر تےہوئے انہوں نے کہا کہ تھوڑا صبر کرلیں، ملک مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، اﷲ کے فضل سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، تنخواہوں میں مناسب

اضافہ کیا ہے، پہلے وہ مان گئے تھے، پھر مطالبات بڑھا دیئے۔ حکومتی ٹیم نے سرکاری ملازمین سے مذاکرات کئے ہیں۔ حکومت اپنی سکت کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کر رہی ہے، بجٹ میں بھی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں گزشتہ 30 سال سے ووٹوں کی خرید و فروخت ہوتی آ رہی ہے اور پیسہ پارٹی قیادت تک جاتا ہے، کسی نے اسے روکنے کی کوشش نہیں کی۔ ویڈیو اگر ہمارے پاس پہلے ہوتی تو جن دو ارکان کو ہم نے گزشتہ سینیٹ الیکشن میں پارٹی سے نکالا تھا، ان کے خلاف عدالت میں یہ پیش کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں بولیاں لگ گئی ہیں۔سینیٹ الیکشن کی خرید وفروخت کے معاملہ پر ویڈیو کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) چوری بچاؤ موومنٹ ہے۔ یہ

ریلیف چاہتے ہیں لیکن ریلیف نہیں ملے گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہوتی ہے اور ڈالر کی قیمت بڑھتی ہے تو گھی، تیل، دالیں اور تمام درآمدی اشیاءمہنگی ہو جاتی ہیں۔ اس کی وجہ سے تنخواہ دار طبقے کو سب سے زیادہ نقصان ہوتا ہے اور اس بات کا علم ہے کہ تنخواہ دار طبقہ کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے لیکن حکومت کے پاس کیا راستہ رہ جاتا ہے، ہمیں پہلے ہی مقروض ملک ملا ہے جس میں بڑا خسارہ تھا اور بڑے قرضے لئے گئے۔ ان قرضوں پر سود دے رہے ہیں اور ہمارا آدھا پیسہ سود کی ادائیگی پر خرچ ہو جاتا ہے۔ اگر تنخواہیں بڑھاتے ہیں تو خسارہ مزید بڑھ جاتا ہے جس سے قرضے لینا پڑتے ہیں اور قرضے لیں تو سود بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی ہوتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta