دانتوں کو چمکانے کے 5 آسان گھریلو ٹوٹکے

۱۔ ہلدی پاؤڈر : ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی لے کر سرسوں کے تیل میں مکس کرکے گاڑھا پیسٹ بنا لیں ۔ یہ پیسٹ اپنے برش پر لگا کر اس سے دانت برش کریں اور کچھ دیر بعد پانی سے دھو لیں ۔ ۲۔ ناریل کا تیل : 1کھانے کا چمچ Extra Virginناریل کا تیل لیں اور اسے منہ میں ڈال کر ایک سائیڈ سے دوسری سائیڈ پر ہلاتے رہیں ۔ 15منٹ تک یہ عمل دھرائیں اور پھر پانی سے کلی کرلیں ۔

نوٹ : یہ عمل صبح نہار منہ کریں ۔ ۳۔ لکڑی کا کوئلہ : ٹوتھ برش گیلا کرکے کوئلے کے پاؤڈر پر لگائیں ۔ دانتوں پر برش کریں اور کچھ دیر بعد صاف پانی سے دھولیں ۔ نوٹ : جن حضرات نے دانتوں پر کیپ لگوایا ہوا ہے وہ کوئلے کے استعمال سے گریز کریں ۔ ۴۔ نمک :
ٹوتھ برش گیلا کرکے تھوڑا سا نمک لگائیں اور برش کرلیں ۔ یہ عمل روزانہ دھرائیں ۔

۵۔ بیکنگ سوڈا : ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا لے کر تھوڑا سے پانی میں ملا کر پیسٹ بنالیں ۔ اگر چاہیں تو پا نی میں(Podina Extract)بھی شامل کر سکتے ہیں ۔ اس پیسٹ کو ٹوتھ پیسٹ کے طورپر استعمال کریں ۔ نوٹ : بیکنگ سوڈا سے دانت صاف کرنے کے آدھے گھنٹے بعد تک کچھ کھانے پینے سے گریز کریں ۔ بیکنگ سوڈا کے مستقل استعمال سے گریز کریں کیونکہ اس کا کثرت سے استعمال دانتوں کی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.