لڑکی گھر بار کی فکر سے آزاد تھی بغیر نکاح کے میاں بیوی تھے دونوں مزے کی زندگی بسر کررہے تھے

لڑکی گھر بار کی فکر سے آزاد تھی بغیر نکاح کے میاں بیوی تھے دونوں مزے کی زندگی بسر کررہے تھے تین مہینے ہونے والے تھے عائشہ اپنے ہم جماعت زاہد کے ساتھ ایک کرایہ کے مکان میں رہتی تھی صبح دونوں اکھٹے یونیورسٹی جاتے اور اکھٹے ہی واپس آتے تھے اس سے پہلے وہ اپنی یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں رہتی تھی مگر زاہد کی محبت میں گرفتار ہو کر وہ اس کی بغیر نکاح کی بیوی کا کردار ادا کر رہی تھی جسے عام زبان میں گرل فرینڈ کہتے ہیں عائشہ کے والدین نے کبھی سوچا بھی نا ہوگا کہ جس بیٹی پر وہ بھروسہ کر رہے ہیں وہ انہی کی کمر میں ایک ایسے لڑکے کے لئے خنجر گھونپ رہی ہے جس سے ملے 6 مہینے بھی نہیں ہوئے تھے۔روز رات کو زاہد کے دوست بھی مکان میں آجاتے تھے اور عائشہ جس نے کبھی اپنے بھائی کو پانی تک نہیں پکڑایا تھا

وہ زاہد کے دوستوں کو سالن روٹیاں اور چاۓ بنا کر دیتی تھی عائشہ کی کچھ ہم جماعت لڑکیوں نے اسے سمجھایا بھی تھا کہ اس طرح اپنے ماں باپ کے بھروسے کو نا توڑو اور اپنی عزت خراب نا کرو مگر عائشہ انہیں یہ کہہ کر خاموش کر دیتی کہ میری زندگی ہے تمھیں کیا میں جو بھی کروں۔تین سال گزر چکے تھے اس دوران عائشہ نے زاہد کو بہت مرتبہ کہا کہ ہم نکاح کر لیتے ہیں مگر زاہد اسے ہر بار ٹال دیتا یہ سلسلہ اسی طرح سے چلتا رہا عائشہ نے بہت چالاکی دکھائی اور اپنے والدین کو اس سب کی بلکل بھی خبر نا ہونے دی تھی عائشہ امید سے ہو چکی تھی، جب اس نے زاہد کو بتایا تو وہ چونک سا گیا زاہد کو یہ سن کر غصہ آگیا تھا دو دن گزر گئے مگر زاہد نے عائشہ سے بات تک نہیں کی تھی وہ شخص جو تین سال سے دن رات محبت کے نغمے گاتا تھا اب وہ عائشہ کی طرف دیکھنا بھی پسند نہیں کرتا تھا عائشہ بھی زاہد کے اس رویہ سے بہت پریشان تھی دوسری پریشانی اس کے پیٹ میں پل رہی تھی اب زاہد رات کو دیر سے گھر آتا اور آ کر خاموشی سے سو جاتا تھا عائشہ رات رو رو کر گزار دیتی مگر زاہد کو اس کے رونے سے ذرا بھی فرق نہیں پڑتا تھا۔ایک دن عائشہ نے زاہد کے قریبی دوستوں کو زاہد کی موجودگی میں بلایا اور انہیں پوری بات بتا کر کہا کہ بھائی پلیز آپ لوگ زاہد کو سمجھائیں اور اس سے پوچھیں یہ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتا میرا کیا قصور ہے۔زاہد کے دوست اسی کی طرح کے تھے انہوں نے زاہد سے بات کرنا شروع کی ایک دوست بولا کہ تم لوگ نکاح کیوں نہیں کر لیتے، عائشہ بولی میں نے بہت بار کہا ہے

مگر یہ سنتے ہی نہیں زاہد یہ بات سن کر ہنس پڑا سب لوگ حیرت انگیز نگاہوں سے زاہد کو دیکھ رہے تھے ۔زاہد نے عائشہ کو کہا کہ تم باہر جاؤ،عائشہ نے کہا کیوں میرے سامنے کہو جو کہنا ہے۔زاہد گرج کر بولا دفع ہو جاؤ ادھر سےعائشہ روتی ہوئی کمرے سے باہر چلی گئی اسے زاہد کے رویے کا اتنا صدمہ پہنچا کہ وہ کمرے سے باہر جاتے ہی بیہوش ہو کر زمین پر گر پڑی اس کا علم نا زاہد کو ہوا نا ہی اس کے دوستوں کو وہ لوگ اپنی باتوں میں مصروف ہو گئےجب عائشہ کو ہوش آیا تو اس کمرے سے آنی والی جو باتیں سنائی دی وہ یہ ہیں یار تم لوگ پاگل ہو گئے ہو کیا۔میں اس سے شادی کیوں کروں پیٹ سے ہو گئی تو کیا ہوا سالی کو ہسپتال لیجا کر سارا کام سیدھا کر دونگا، اور ویسے بھی پتا نہیں جو بچہ اس کے پیٹ میں پل رہا ہے وہ میرا ہے بھی صحیح کہ نہیں مجھے تو لگتا ہے یہ کسی اور کا ہے لیکن اب پھنس تو میں گیا ہوں تم لوگ ہی بتاؤ جو اپنے ماں باپ کو دھوکہ دے کر تین سال میرے ساتھ سو سکتی ہے وہ مجھے دھوکہ دے کر کسی اور کے ساتھ نہیں سو سکتی کیا۔کیا پتا تم میں سے بھی کسی کے ساتھ اس کا چکر چل رہا ہو اور مجھے علم نا ہو۔بس دو تین دن تک اسے ہسپتال لیجا کر ابارشن کرواتا ہوں پھر ایک سال اور مزے لونگا پھر سالی کو بھگا دونگا اب میرا یہ معیار تو نہیں کہ میں اس جیسی سے شادی کروں چلو مفت کی نوکرانی ملی ہوئی ہےاور تم لوگ زیادہ حاجی نا بنو تمھارے کارنامے بھی مجھ سے چھپے ہوئے نہیں ہیں۔زاہد اور اس کے دوست زور زور سے ہنس رہے تھے۔اب تو سالی سو رہی ہو گی کل بستر والی ویڈیو بنا لونگا

پھر یہ ہم سب کی رکھیل بن کر رہے گی اور کچھ بگاڑ بھی نہیں سکے گی ہمارا عائشہ کو اپنے کانوں پر یقین نہیں ہو رہا تھا وہ اپنے کمرے میں گئی اور اندر سے لاک کر کے پوری رات اپنی غلطیوں کو روتی رہی صبح 5 بجے زاہد نے دروازہ بجایا عائشہ نے دروازہ کھولا اور مسکراتے ہوئے چہرے سے زاہد کا استقبال کیا زاہد بھی اپنے بنائے گئے پلان پر عمل کرنے کے لیے ہونٹوں پر مسکان سجاۓ ہوئے تھا اس نے عائشہ کو گلے لگایا اور کہا کہ سب دوست جا چکے ہیں میں نے تمھارا بہت دل دکھایا ہے چلو آج سارا حساب برابر کر دیتاہوں یہ کہہ کر وہ بیڈ پر لیٹ گیا زاہد نے اپنی قمیض اتاری ہی تھی کہ عائشہ نے چاکو زاہد کے سینے کے آر پار کر دیا زاہد چند منٹوں میں ہی تڑپ تڑپ کر مر گیا عائشہ کی حالت غیر ہو چکی تھی وہ فرش پر لیٹ گئ اور زاروقطار رونے لگی 7 بجے وہ اٹھی زاہد کی لاش بیڈ پر پڑی تھی اس کا منہ عائشہ کی طرف تھا عائشہ نے حقارت بھری نظروں سے دیکھا اور ایک لات ماری تو زاہد کا منہ دیوار کی طرف مڑ گیا۔عائشہ نے کپڑے بدلے اور برقعہ پہن کر باہر نکل گئی، وہ خود سے باتیں کر رہی تھی اور اپنی قسمت کو کوس رہی تھی اب اسے اپنی غلطیوں پر پچھتاوا ہو رہا تھا

مگر اب وہ اپنی غلطیاں سدھار نہیں سکتی تھی اس نے خود سے کہا میرے ساتھ ٹھیک ہی ہوا میرے جیسی کا انجام یہی ہونا تھا میرے والدین نے مجھ پر بھروسہ کیا اور میں نے ایک اجنبی درندے کی خاطر اپنا مزہب، باپ کا مان بھائی کی عزت ماں کا اعتبار اور اپنی آبرو سب لٹا دی میرا یہی انجام ہونا تھا۔نہیں بلکہ یہ بھی بہت کم ہے یہ سوچتے ہوئے وہ مین روڈ پر چلنے والے تیز-رفتار ٹرک کے سامنے کود پڑی اور اپنی جان گنوا دی۔آج کل یونیورسٹیوں کی کمی اور میرٹ کی وجہ سے بچیوں کو دوسرے شہروں میں تعلیم حاصل کرنے جانا پڑتا ہے اور گھر والوں سے دور ہاسٹل میں دن گزارنے پڑتے ہیں اس طرح وہ گھریلو پابندیوں سے آزاد ہو جاتی ہیں ان پر نظر رکھنے والا کوئی نہیں ہوتا ایسے میں کچھ لڑکیاں تو اپنی حفاظت کر لیتی ہیں اور کچھ نہیں کر پاتی یونیورسٹی کا ماحول آزاد خیالی کو ایجوکیشن لڑکیوں کی سوچ بدل دیتے ہیں ہم جماعت لڑکوں لڑکیوں کے گروپ بن جاتے ہیں اور وہ لوگ کلاس ٹائم میں بھی پارک، کینٹین یا پھر سنسان جگہوں پر پاۓ جاتے ہیں۔لڑکوں کی تو اور بات ہوتی ہے نا ہمارے معاشرے میں لڑکے کی غلطی کو دیکھا جاتا ہے نا ہی اس کی عزت پر کوئی انگلی اٹھاتا ہے۔سب برا لڑکیوں کا ہی ہوتا ہے

اس لیے اگر آپ کے والدین نے آپ پر اعتماد کیا ہے تو ان کے اعتماد کو نا توڑیں جب بیٹی گھر سے باہر بھائی کے ساتھ بھی چلی جاۓ تو ماں باپ کو فکر لگی رہتی ہے سوچیں اگر انہوں نے آپکو خد سے دور گھر سے دور بھیجا ہے تو دل کو کس طرح سمجھایا ہو گا آپکو کیا لگتا ہے کہ آپ ہاسٹل میں سکون کی نیند سو رہی ہیں تو آپ کے والدین بھائی بہن بھی سکون سے سوتے ہوں گے بلکل نہیں انہیں ہر لمحہ آپکا خیال آتا ہو گا اور ان کی محبت کا اندازہ آپکو تب ہو ہی جاتا ہو گا جب آپ مہینے دو مہینے بعد اپنے گھر جاتی ہو آپ تعلیم حاصل کرنے آئی ہیں تعلیم حاصل کریں فضول کاموں میں نا پڑیں اپنے کام سے کام رکھیں پردے کا خیال رکھیں جب تک آپ کا چہرہ چھپا ہوا ہے کوئی آپکو گندی نظر سے نہیں دیکھ سکتا اسی لیے ہی اسلام نے پردے کا حکم دیا ہےاکثر لڑکیوں کا لباس گھر میں اور طرح کا ہوتا ہے اور یونیورسٹی میں اور طرح کاآپ کسی اور کو دھوکہ نہیں دے رہی اپنے آپ کو اور اپنے والدین کو دھوکہ دے رہی ہیں خدارا اپنی اور اپنے والدین کی عزت کا خیال رکھیں، آپکو آپکے والدین نہیں دیکھ رہے مگر ﷲ تو دیکھ رہا ہے نا اسی کا خوف کر لیں والدین کو بھی چاہیے کی بچوں پر اندھا اعتماد نا کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

boztepe escort
trabzon escort
göynücek escort
burdur escort
hendek escort
keşan escort
amasya escort
zonguldak escort
çorlu escort
escort ısparta