پٹرول پر ایک نیا ٹیکس عائد کرنےکی تیاریاں

مہنگائی کے پسے عوام کی جیبوں پر ایک با رپھر بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔پٹرول پر ایک نیا ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس ٹیکس کوگیسولین ٹیکس کا نام دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی اورنج لائن ٹرین اور میٹروبس پر حکومتی سبسڈی کم کرنے کے لیے عوام پر

گیسولین ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے جس کے تحت شہریوں سے فی لیٹر پٹرول پر 1 سے 2 روپے فی لیٹر گیسولین ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اگر اس تجویز کو منظور کر لیا جاتا ہے تو عوام پر ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالا جائے گا۔ان سفارشات میں لاہور شہر میں پٹرول 1 سے 2 روپے فی

لیٹر تک مہنگا کرکے شہریوں سے گیسولین ٹیکس وصول کیا جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس حوالے سے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ گیسولین ٹیکس کے تحت پیٹرول پمپ کا رُخ کرنے والے ہر شہری کو پیٹرول 1 سے 2 روپے اضافی قیمت پر ملے گا۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے یہ ٹیکس لاہور، راولپنڈی اور ملتان شہر میں عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.