سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحان سے قبل کون سا ٹیسٹ لیا جائیگا؟بڑا فیصلہ کرلیا گیا

سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحان سے قبل کون سا ٹیسٹ لیا جائیگا؟بڑا فیصلہ کرلیا گیا
سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحان سے قبل اسسمنٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیاگیا، پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن نیتین سے چھ مئی تک اسسمنٹ ٹیسٹ کا اعلان کردیا۔پیک کی جانب سے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن سکولوں میں لارج

سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ لے گا۔ لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ صرف پانچویں اور آٹھویں جماعت کا ہوگا۔ لارج سکیل اسسمنٹ ٹیسٹ 3 مئی سے 6 مئی تک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لیا جائے گا۔ آئٹم بنک پیپرز کی تیاری 7 مئی تک مکمل کی جائے گی۔سکول بیسڈ امتحان 18 مئی سے لیا

جائے گا۔سکول بیسڈ امتحان میں پہلی سے پانچویں جماعت کے پیپرز ہوں گے۔سکول بیسڈ امتحان 31 مئی تک جاری رہے گا۔ امتحانات کے نتائج اور رزلٹ کارڈ 10 جون کو جاری ہونگے۔ پیک حکام نے پیپرز کا شیڈول تمام اتھارٹیز کو جاری کردیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.