طلباء کی پھر موجیں لگ گئیں، حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

طلباء کی پھر موجیں لگ گئیں، حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
لاہور(نیوز ڈیسک ) محکمہ تعلیم پنجاب نے 7 شہروں میں 5 دن کلاسز بحال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، لاہور سمیت 7 شہروں کے اسکولوں میں 50 فیصد طلباء ہی سکول آئیں گے، 31 مارچ تک 50 فیصد طلباء کی حاضری پالیسی برقرار رہے گی، کورونا کے باعث 100 فیصد طلباء کی حاضری کی اجازت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول اینڈ ایجوکیشن پنجاب نے

نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت لاہور

سمیت پنجاب کے 7 شہروں کے اسکولوں میں 50 فیصد طلباء کی حاضری پالیسی برقرار رہے گی۔31 مارچ تک 50 فیصد طلباء کی حاضری پالیسی برقرار رہے گی۔ گجرات، لاہور، ملتان، رحیم یار کے اسکولز میں 50 فیصد طلبا ہی آئیں گے۔ سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی متبادل دن کلاسز برقرار رہیں گی۔کورونا کے باعث 100 فیصد طلباء کی حاضری کی اجازت نہیں۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کورونا کیسز کی مثبت شرح والے شہروں میں 50 فیصد طلبا ہی آئیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.