لاہور قلندر کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے کی شلواراترگئی،پھرکیاہوا؟

لاہور قلندر کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے کی شلواراترگئی،پھرکیاہوا؟
دھواں دار چھکوں کی مدد سے لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کے خلاف فتح دلانے والے جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے شلوار میں ازار بند نہ ڈال سکے۔پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ڈیوڈ ویزے کو شلوار میں ازار بند ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے

دیکھا جاسکتا ہے تاہم وہ اس میں ناکام رہتے ہیں،اس دوران وہ شلوار کے اوپر سے ہی ازار بند کو باندھنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔بعدازاں لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر نے آکر ان کی مدد کی اور شلوار میں ازار بند ڈال کر دکھایا۔ جبکہ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوڈ ویزے شلوار چیلنج کے دوران حیرانی کا

اظہار کر رہے ہیں۔ ڈیوڈ ویزے سہیل اختر سے پوچھتے ہیں کہ یہ لوگ پہنتے بھی ہیں جس پر وہ بتاتے ہیں کہ زیادہ تر پختون لوگ شلوار قیمض پہنتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کرس گیل نے بھی شلوار چیلنج میں حصہ لیا تھا تاہم وہ ازار بند ڈالنے میں کامیاب رہے تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.