اکثر خواتین کو رات کے وقت ٹانگوں اور پنڈلیوں میں شدید درد کیوں ہوتا ہے؟ جانیے وجوہات اور آسان قدرتی علاج

اکثر خواتین کو رات کے وقت ٹانگوں اور پنڈلیوں میں شدید درد کیوں ہوتا ہے؟ جانیے وجوہات اور آسان قدرتی علاج اکثر خواتین دن بھر کی سرگرمیوں کے بعد رات کو جب سورہی ہوتی ہیں یا نیند میں ہوتی ہیں تو اچانک ٹانگوں، پنڈلیوں اور رانوں میں درد کی شکایت ہونے لگتی ہے۔ بعض اوقات پیروں کے نیچے چھبن اور تکلیف ہوتی ہے۔ اس مسئلے کو طب میں چارلی ہارس کہا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ مسئلہ اس لئے ہوتا ہے کیونکہ دن بھر یا تو بہت دیر تک ایک ہی طرف ہو کر بیٹھے رہنے سے یا پھر کسی ورزش کے باعث ان کے پٹھے

یا مسلز اکڑاہٹ کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ جس کا احساس رات کے اس پہر ہوتا ہے کہ جس وقت جسم سکون کی حالت میں ہوتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ مسلز کی یہ اکڑن ڈی ہائیڈریشن یا بہت زیادہ استعمال کی وجہ سے بھی ہوتی ہے۔ دیگر عناصر میں خون کی ناقص گردش، مخصوص ادویات کا استعمال اور سست طرز زندگی بھی ہوسکتا ہے۔ اس سے کیسے راحت حاصل کی جائے؟ وہ لوگ جو دن بھر سست روی سے کام لیتے ہیں انھیں چاہئے کہ وہ ہر تھوڑی دیر بعد لازمی اپنے جسم کو حرکت میں لائیں۔ چلیں، پھریں، دوڑیں۔ اور جو افراد ایک ہی جگہ بیٹھ کر کام کرنے کے عادی ہیں ان کو چاہئے کہ وہ پاؤں زیادہ دیر تک نہ لٹکائیں ، ساتھ ہی جسم کو دوسری سمت میں حرکت دیتے رہیں اس سے پٹھے اکڑیں گے نہیں اور نا ہی آپ کے خون کی گردش میں کوئی روک تھام ہوگی۔

ڈاکٹروں کے مطابق رات کو سونے سے قبل اپنے پاؤں کے نیچے سرسوں یا زیتون کا تیل لگا کر مالش کرکے سونے سے بھی آپ کو ٹانگوں اور پنڈلیوں کے درد میں آرام مل سکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.