وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کا فیصلہ! کیا اعلان ہونے والا ہے؟ بڑی خبر

وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کا فیصلہ! کیا اعلان ہونے والا ہے؟ بڑی خبر
وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں بڑے اپ سیٹ کا سامنا کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم کے سامنے آنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے اہم خطاب کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب شام ساڑھے 7 بجے نشر کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان قوم کو حالیہ سیاسی صورتحال پر اپنے موقف سے آگاہ کریں گے۔خیال رہے کہ اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے ہاتھوں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ۔ جس کے حوالے سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کے روز طلب کیا جائے گا جس میں وزیر اعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد اپوزیشن نے بھی حکمت عملی کی تیاری شروع کر دی ہے ، معتبر ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد زرداری ہاؤس اسلام آباد میں گذشتہ روز ایک مختصر اجلاس ہوا ۔

جب کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات بھی گذشتہ رات ہوئی ، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں تجویز سامنے آئی کہ اگر وزیراعظم عمران خان کے لیے اعتماد کاووٹ لینے کے لیے قومی اسمبلی اجلاس بلایا جاتا ہے تو پی ڈی ایم اس کا حصہ نہ بنے ،باوثوق ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امکان ہے کہ بعض پی ٹی آئی ارکان بھی قومی اسمبلی کے اس اجلاس میں حصہ نہیں لیں گے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.