یونیورسٹیوں اور کالجوں میں امتحانات ہونگے یا نہیں؟ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بڑا اعلان کردیا

یونیورسٹیوں اور کالجوں میں امتحانات ہونگے یا نہیں؟ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بڑا اعلان کردیا
سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو امتحانات کے انعقاد کی اجازت مل گئی،محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کے دوران امتحانات کے انعقاد کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹیوں ،کالجوں کو دوران چھٹیاں امتحانات کے انعقاد کی اجازت مل گئی،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹیوں کالجوں کو امتحانات کی اجازت دی،یونیورسٹیوں

کو 28 مارچ تک امتحانات لینے کی اجازت دی گئی،کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، ایچ ای سی حکام کا کہناتھا کہ ضابطہ کی خلاف ورزی کی ذمہ داری وائس چانسلرز پر عائد ہوگی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے کے نو اضلاع میں سکولز بند کرنے کافیصلہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدرات صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا

کا اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں صوبے کے نو اضلاع کے سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خیبر پختونخوا کے نواضلاع جن میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، ملاکنڈ، سوات اور دیر لوئر شامل ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 10فیصد سے زیادہ ہوگی وہاں کے سکولز بند کردیئے جائیں گے۔ مارکیٹوں کی ممکنہ بندش سے متعلق صوبائی کابینہ ممبران پر مشتمل کمیٹی کے قیام کابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی حالیہ لہر تشویشناک ہے،حکومتتمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.