مزید کون سے علاقے خطرے میں ہیں؟ ریت کا طوفان پاکستان کے کس شہر تک پہنچ گیا؟ حد نگاہ صفر ہو گئی

مزید کون سے علاقے خطرے میں ہیں؟ ریت کا طوفان پاکستان کے کس شہر تک پہنچ گیا؟ حد نگاہ صفر ہو گئی ) پاکستان کے سرحدی قصبے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ہمسایہ ملک ایران سے آنے والا ریت کا طوفان چاغی کی تحصیل تفتان پہنچ گیا جس کے باعث تفتان کے علاقےمیں حد نظر صفر ہوگئی۔چاغی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایران سے آنے والے ریت کے طوفان نے ضلع چاغی کی تحصیل تفتان کو متاثر

کیا، تفتان میں ریت کے طوفان کے باعث حد نظر صفر ہوگئی جب کہ گردونواح میں آر سی ڈی شاہراہ اور ریلوے لائن ریت سے اٹ گئی۔چاغی کی ضلعی انتظامیہ کے حکام کے مطابق ریت کے طوفان کے اتوار کو دالبندین اور نوشکی کے علاقوں میں پہنچنے کا امکان ہے، طوفان سے پیدا کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں،

ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وہ کوئٹہ میں صوبائی انتظامیہ سے بھی رابطے میں ہیں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.