کرکٹ کے میدانوں سے افسوسناک خبر! ایک اور کھلاڑی دورانِ میچ ہی جان کی بازی ہار گیا

کرکٹ کے میدانوں سے افسوسناک خبر! ایک اور کھلاڑی دورانِ میچ ہی جان کی بازی ہار گیا
بھارت میں ایک میچ کے دوران 27 سالہ کرکٹر جان کی بازی ہار گیا، کھلاڑی گیند لینے کے لیے جھکا تو گر گیا اور دوبارہ نہ اٹھ سکا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست حیدر آباد میں پیش آیا، 27 سالہ للت کمار ساکن بینک کا ملازم تھا اور اکثر مقامی سطح پر کھیلے جانے والے کرکٹ میچز میں حصہ لیا کرتا تھا۔

اتوار کے روز کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلتے وقت وہ گیند کو پکڑنے کے لیے جھکا تو نیچے گر گیا اور دوبارہ نہیں اٹھا۔ دیگر کھلاڑیوں نے اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا، وہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا اور مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔ یاد رہے کہ

اس سے قبل اڑیسہ میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آچکا ہے جب دوران میچ 18 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ ستیا جیت پردھان کرکٹر کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ نان اسٹرائیک اینڈ سے سنگل رن لینے کے لیے بھاگے اور وکٹ کے درمیان میں پہنچ کر گرگئے۔ ستیا جیت کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹرز کے مطابق کرکٹر کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.